علی پوردوار،29،جون :علی پوردوار ضلع کے باروبیشہ مارکیٹ سے ملحقہ علاقے میں اتوار کی رات رات بھیانک آگ میں ایک دکان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی۔ دکان کے پیچھے مکان میں رہنے والے لوگوں کی جان بچ گئی۔ کل رات گئے اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ معلومات کے مطابق گذشتہ دیر رات باروشہ بازار کے منسلک علاقے میں کپ پلیٹ شاپ میں اچانک آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں نے دکان میںآگ دیکھ کر بجھانا شروع کردیا۔ اس دوران اطلاع پا کرفائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ قریب تین گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کے نقصان ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ محکمہ فائر فائر کے اہلکار واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.