Take a fresh look at your lifestyle.

درگا پوجا پنڈال میں نوڈل آفیسر تمام حفاظتی تدابیر پر نظر رکھیں گے

0

کولکاتا۔17اکتوبر : کولکاتا پولس نے اب یہ فیصلہ لیا ہے کہ سھی درگا پوجا پنڈال میں ایک نوڈل آفیسر کی تقرری ہوگی تاکہ پنڈال میں کوویڈ ۔19کے سرکاری گارڈ لائن کی پابندی کو زیادہ مستحکم بنائیں پورے گائیڈلائن کودھیان میں رکھتے ہوئے یہ سبھی افسران جو اپنی رپورٹ مقامی تھانے کے انچارج کو برابر کرتے رہیں گے اور پوجا پنڈال کمیٹیوں کے بندو بست کا بھی معائنہ کریں گے ۔ یہ افسران اس با ت کی زیادہ دھیان رکھیں گے کہ جو بھی پوجا پنڈال میں دیدار کی غرض سے آئیں گے ان کے چہرے پر ماسک ہے یا نہیں اور سماجی دوری پر دھان رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ پوجا کے حدود میں سینی ٹائز بھی برابر کیا جاتا رہے گا۔ یہ تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی پر نوڈل افسران زیادہ دھیان میں رکھیں گے ۔ اسی اثناءممتا حکومت نے تمام پوجا کمیٹیوں کو بطور عطیہ 50,000روپئے بھی دی ہے جس پر سیٹی کے ایک لیڈر نے کولکاتا ہائی کورٹ میں اس خطیر رقم کو لے کر کیس بھی داخل کردیا ے ۔ اس کیس کی شنوائی میں جج نے یہ کہا ہے کہ ان رقموں کی 75فیصد ماسک سینی ٹائز ، فیس کو بر میں خرچ ہوں گے ۔ بقیہ رقمیں پولس انتظامیہ میں خرچ ہوں گے ۔ کورٹ نے درگا پوجا میں اتنی بڑی رقم عطیہ پر سوال اٹھایا کہ عید میں حکومت کا یہی رویہ کیوں نہیں دیکھا گیا۔ اب عطیہ کی رقمیں پنڈال میں عیش و طرب کی محفلوں کے نہیں جبکہ کوویڈ۔19سے بچنے کیلئے خرچ کئے جائیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.