Take a fresh look at your lifestyle.

ویڈیو کے ذریعہ مشہور پنڈالوں کی مورتیوں کاخوش کن نظارہ

کولکاتا27 اکتوبر:ششر گیتا جنہوں نے امسال درگاپوجا کااہتمام کچھ دوسرے ڈھنگ سے کیا، سبھی جس وقت خود کے احبابوں کے ساتھ مورتیوں کو دیکھنے نکلے تھے ، ششر بابو کے ساتھ ان کے عمر دراز دوست شامل ہوئے، انہوں نے انہیں دیکھااوروہ اپنے دوستوں کو مگر طریقہ الگ رہا، درگاماں کو دیکھنے کاجنون تو سبھی کوتھا۔ مورتیوں کو نظروں سے نہ دیکھتے ہوئے غرق آبی کے وقت ششر بابو نے سبھوں کاسیرکروادیا۔ انہوں نے بتایاکہ لوگ درگاپوجا دیکھنے نکلتے ہیں مورتیوں کوقریب سے دیکھنے کی ان کے اندر للک رہتی ہے۔ مگراس بار کوویڈ-19 کی وجہ سے سبھی مایوس ہوچکے تھے ان کی اس مایوسی کو دیکھنے کے بعد انہوں نے ورچوئل مورتیوں کودیکھنے کاسبب پیداکردیا ۔ انہوں نے درگا پوجا کے تمام پنڈال کی اچھی طرح ویڈیوکرلی تھی جو ان کے پسندیدہ مورتیاں تھیں جب ورچوئل ویڈیو کے ذریعہ ان عمر دراز لوگوں نے اپنی پسند یدہ پنڈال میں موجود مورتیوں کو دیکھاتوان کے اندر سکون آگیا۔ اس بار کوویڈ-19 کی وجہ سے سیندور کاکھیلا ورخصتی کی تب و تاب کچھ بھی نہیں دیکھاگیا پنڈال سے مورتیاں سیدھے ہی غرق آب ہورہی ہیں۔ دھوم دھڑام بھی نہیں ہوئے کہیں۔ کرونا کی وجہ سے سارے پروگرام کوپولس نے روک دیا۔ پولس نے ہی بتایا کہ امسال کوویڈ-19 کی وجہ سے کورٹ نے یہ سختی کی کہ مورتیوں کولے جاتے وقت کوئی بھی شورشرابہ نہ کیاجائے۔ پولس نے اس بار 24 گھاٹ سمیت 30 گھاٹوں میں غرق آبی کی اجازت دی تھی ان میں راجہ بگان، ندیال، گارڈن ریچ علاقے میںایک ایک کرکے۔ دکھن گھاٹ میں 3 شمالی گھاٹ میں 18 غرق آبی گھاٹ بنائے گئے تھے ان کے علاوہ چھ عدد چھوٹے گھاٹ ، وہاں بھی مورتیوں کوپانی کے حوالے کیاگیا، سوموار کوہی 1800 مورتیوں کو پانی میں غرق کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.