امسال کا درگا پوجا حفاظتی اقدامات کے ساتھ منایا جائے گا گلوبل ایڈوائزری میٹنگ کے بعدوزیر اعلیٰ کی ہدایات جاری
کولکاتا،16ستمبر: پوجا پورے اہتمام سے ہو کوشیاں منائی جائے اور ساتھ ہی دوریان بھی باقی رہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اسی نکتے کی پوری طرح تصدیق کی اور کہا کہ اس برس تمام پوجا پنڈال کھلا رکھا جائے۔ انہیں گھیرنے سے روکا جائے۔ ریاستی حکومت کویہی مشورہ دیا ہے۔ نوبل انعام یافتہ و ماہر معاشیات ابھجیت بنائک بندو پادھیائے نے وہ خود گلوبل ایڈ وائزری کے خصوصی رکن ہیں دوسری طرف ڈی جی نے پوجا کو لے کر پولس سپر، پولس کمشنر کو بھی خاص ہدایتیں جاری کیں۔ ان ہدایتوں کے مطابق ہر تھانے کے اوسی و آئی سی اپنے اپنے حلقے کے پوجا کمیٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے مشورہ کر کے اس کی پوری رپورٹ ان تک پہنچائیں گے۔ اس کے بعد ہی پوجا رسومات کی اجازت دی جائے گی۔ ہر پوجا کمیٹی سے یہ پوچھا جائے گا کہ ان کے یہاں پوجا کی نو عیت کیا ہوگی او رپوجا کا اختتام وہ کیسے کریں گے۔ سماجی دوری کو نبھانے کے لئے ان کے یہاں کیا کیا اقدامات ہوں گے۔ کیس سینی ٹائزر کا انتظام رہے گا؟ او رکرونا وائرس سے متعلق ان کے یہاں بیداری کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ پوجا کی اہم کارروائی کے وقت بھیڑ جمتا ہے۔ ان بھیڑ کو سنبھالنے کے لئے ان کے پاس کیا کیا انتظام رہے گا۔ پوجا کمیٹیوں سے ان سارے اہم نکات کے بارے میں معلومات ملنے پر ہی پوجا کی اجازت دی جائے گی۔ اس اجازت کے بعد بھی پوجا میں ترمیم کی گنجائش دینے کے در وازے کھلے رہیں گے۔ گزشتہ سوموار کو گلوبل ایڈ وزازئری بورڈ کے ماہر ماحولیات کے ساتھ ضروری میٹنگ سے فارغ ہو کر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ میٹنگ نہایت ہی کامیاب رہی اور مزید کہا کہ پوجا قریب ہے یہ ہم لوگوں کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ درگا پوجا ہم لوگوں کا ایک بڑا تہوار ہے پوری ریاست کے ضلع، بلاک اور مضافات میں یہ درگا پوجا پورے جوش و خروش سے منایاجائے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ امسال درگا پوجا پنڈال کے قریب جو کھانے کے اسٹال لگائے جاتے ہیں وہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ فورم کی تجویز زیادہ بہتر ہے۔
Comments are closed.