کولکاتا،یکم،اکتوبر: ریاستی سرکاری ملازمین کو ماہ کے اختتام سے دو دن قبل اکتوبر کے مہینے کی تنخواہ مل جائے گی۔ اس کا اعلان ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ اس ضمن میں ریاستی محکمہ خزانہ نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ تنخواہ 28-29 اکتوبر کے اندر بینک اکاو¿نٹ میں آجائے گی۔ تنخواہ عام طور پر مہینے کے آخری دن ادا کی جاتی ہے۔ اس سال اکتوبر کے مہینے میں درگا پوجا اور لکشمی پوجا کی جاتی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ماہ کے آخر میں حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے تاکہ لکشمی پوجا کی وجہ سے لوگوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اہم بات یہ ہے کہ لکشمی پوجا 30 اکتوبر کو ہے۔
Comments are closed.