Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتامیں درگا پوجا پنڈال کی بڑی اسکرین ہوگی ہائی کورٹ کے نظر ثانی شدہ احکامات پر عمل کیا جائے گا

0

کولکاتا ،22اکتوبر:کوویڈ۔19 کے پیش نظر اس بار میٹروپولیس میں درگا پوجا کے دوران پنڈال کے قریب بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔ بہت سے درگاپوجا کمیٹیوں نے اس طرح کے منصوبے بنائے ہیں۔ میٹروپولیس کے کچھ بڑے پوجا منتظمین ، جن میں کالج اسکوائر درگاپوجا کمیٹی بھی شامل ہے ، نے کہا ہے کہ وہ پنڈال سے کچھ فاصلے پر ایک بڑی اسکرین لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ تاکہ ہائیکورٹ کے نظرثانی شدہ احکامات پر عمل کرکے پنڈال دیکھ سکیں۔ دیگر کمیٹیوں نے اس کے مطابق اپنے اپنے انتظامات کیے ہیں اور پنڈال کے اندر تنظیم ساز کمیٹی کے 60 ممبروں کو اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ کمیٹیوں نے کہا کہ وہ پوجا سے متعلق عدالت کے ہدایات پر عمل کرنے کے انتظامات میں تبدیلیاں لائیں گی۔
کالج اسکوائر درگاپوجا کمیٹی کے افسر وکاس مجمدار نے بتایا کہ کولکاتا پولیس کی ہدایات کے مطابق منگل کے دن چتورتھی کے دن سے پورا کالج اسکوائر گراو¿نڈ بند کردیا گیا ہے اور روشنی بند کردی گئی ہے۔ پوجاکمیٹی کے صرف 60 ممبروں کو اندر جانے کی اجازت ہوگی اور ایک وقت میں 45 ممبران جاسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم افسردہ ہیں لیکن اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ گھر میں رہنے والے لوگوں کےلئے ڈیجیٹل میڈیاکا اہتمام کیا ہے۔ ان لوگوں کےلئے جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے یا جو پوجا کے دنوں میں باہر آنا چاہتے ہیں ، ان کیلئے بڑی اسکرین لگائی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے ممبر اور مقبول تریدھارا سمیلانی کے ایک عہدیدار دیوشیش کمار نے کہا کہ لوگوں کو پنڈال کے قریب گھومنے اور دیوی کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ مرکزی دروازے کے قریب داخلہ ممنوع ہوگا۔ راس بہاری ایوینیو کے قریب پنڈال کے قریب بڑی اسکرینیں لگائیں گے۔ سوروچی سنگھ کے پوجا افسر سوروپ بسواس نے بھی کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا ہے۔ کسی کو عقیدتمندوں کے جذبات ، حفاظت پروٹوکول اور کوویڈ 19- کے رہنما خطوط کو ذہن میں رکھنے کےلئے ایک راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ ’درگوتسو منچ‘ کے جنرل سکریٹری شاشوت باسو کا کہنا ہے کہ ہم مایوس ہیں۔ چھوٹی گلیوں کی پوجا کمیٹیوں میں شائقین نہیں ہوں گے کیونکہ سامعین کےلئے پنڈال سے 10 یا 5 میٹر کی دوری برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.