Take a fresh look at your lifestyle.

درگا پور پوجا بجٹ سے گیس سلنڈر کی خریداری کر کے کلب نے نظیر پیش کی پہلے انسانی زندگی کو بچایا جائے پھر پوجا

کشٹوپور،13اگست: اس بار کلب کا کلچر ایک نیا روپ لے لیا ہے کشٹو پور کا ایک کلب جو ہر سال بڑے ہی دھوم دھام سے درگا پوجا مناتا آرہا ہے۔ مگر اس بار کشٹو پور پوجا کمیٹی نے ایک نئی روایت کی بنیاد ڈالی درگا پوجا کے لئے جو بھی روپے پیسے بطور عطیہ لیا جاتا تھا ان پیسوں سے اب گیس سلنڈر خریدے جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کرونا کا عتاب بڑھتے ہی یہاں کے زیادہ تر لوگوں کے اندر اس مرض کی علامتیں دیکھی جا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی طبیعت نڈھان اور انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔ کشٹو پور کے اس پوجا کمیٹی کے ایک ممبر نے یہ بتایا کہ پوجا کیلئے جو بھی روپے بجٹ میں آئے تھے اب ان روپوں سے گیس سلنڈر خریدے جا رہے ہیں تا کہ اس کے آکسیجن سے کرونا کے شکار لوگوں کو فوری طور پر آکسیجن دے کر ان کی زندگی بچائی جا سکے۔ اب اس کلب نے پورے زور و شور سے اس کی تشہیر بھی کر رہے ہیں کہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں گیس سلنڈر بچا کر رکھیں تا کہ جو بھی سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوں انہیں بچایا جا سکے کیونکہ بارہا ایسا ہوا ہے کہ ایمبولنس آنے میں تاخیر ہوئی ہے اور اگر آبھی گئی تو مریض راستے کی دشوارتی کی وجہ سے اسپتال پہنچتے ہی جان ہار بیٹھتے ہیں۔ کلب کے عہدیداران نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں جن جن کو سانس کی تکلیف یا کوئی اور مرض نے اپنا شکار بنایا تو وہ فوراً ہی کلب کے نمبر پر فون کر دیں جو بھی کلب میں ہوگا وہ پی پی آئی ماسک، دستانے پہن کر پوری احتیاط کے ساتھ گیس سلنڈر لے کر مریض کے گھر پہنچ جائے گا اور یہ خدمت مفت میں کئے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.