Take a fresh look at your lifestyle.

درگا پوجا کی خریداری میں لوگ منہمک

0

کولکاتا14اکتوبر: درگا پوجابنگال کی اہم تہوار میں سے ایک ہے اور اس کی تیاریوں میں لوگ اس قدر مگن ہوجاتے ہیں کہ انہیں دیگر کوئی بھی کام یاد نہیں رہتا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس بار بھی پوجا کی خریداریوں میں اتنے متوالے ہوگئے ہیں کہ انہیں اس کی ذرا بھی فجر نہیں ہے کہ اس وقت ہم سب کورونا جیسی وبا سے لڑائی میں ابھی تک فتح حاصل نہیں کی ہے مطلب یہ کہ کورونا اب بھی ہمارے اندر دہشت کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور ہم ہر وقت خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ پھر بھی لوگ سب کچھ بھلا کر بغیر ماسک کا استعمال کئے اور سماجی دوری پر عمل کئے بلا خوف کورونا دور میں ہوجا کی خریداریوں میں مگن نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ بھی سرکاری گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتی کیونکہ معاملہ تہوار دے جو جڑا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کاخوف بھلا کر لوگ پوجا کی خریداریوں میں اس قدر متوالے ہوگئے ہیں کہ گویا انہیں کچھ احساس ہی نہیں رہا۔شہر کے ہر شاپنگ سنٹرز میں لوگ بغیر ماسک کی خریداری کرتے نظر آرہے ہیں خواہ وہ نیو مارکیٹ ہو یا ہاتھی بگان ہو یا بڑا بازار ہو یا گڑیا ہاٹ۔ہر جگہ لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے اور بیشتر لوگ بغیر ماسک کے نظر آرہے ہیں۔جو کہ سب کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.