Take a fresh look at your lifestyle.

درگا پوجا حتمی رائے کے خلاف ریاستی حکومت کا رویہ نرم پڑا

کولکاتا،20اکتوبر: امسال ہائی کورٹ نے درگا پوجا کے متعلق جو فیصلہ سنایا ہے اب ریاستی حکومت اس کو چیلنج کرنے کے لئے سپریم کورٹ نہیں جائے گی۔ اس کو ریاستی حکومت نے بھی کھلے دل سے تسلیم کرلیا ہے۔ ایسے میں ریاستی حکومت نے ورچیول کے ذریعہ درگا پوجا کا نظارہ کرنے کی سبھوں کو گزارش بھی کی۔ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ہائی کورٹ نے پوجا پنڈال میں نو انٹری کا حکم عائد کر چکا ہے۔ اس طرح پنڈال عقیدت مندوں کی بھیڑ سے خالی رہے گی۔ کیونکہ سبھی پوجا پنڈال کو کونٹنمنٹ زون کے طور پر شمار کرلیا گیا ہے اب جو بھی ناظرین مورتیوں کو دیکھنا چاہیں گے انہیں دس میٹر کی دوری سے نظارہ کرنا پڑے گا۔ جب کہ چھوٹے پنڈال میں بیٹھی مورتیوں کو دیکھنے کے لئے5 میٹر کی دوری کا لحاظ رکھنا پڑے گا سبھی پوجا کمیٹیوں کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ پوجا پنڈال کے باہر نو انٹری کا بورڈ ضرور لگا دیں۔صرف پوجا کمیٹی کے کچھ مخصوص لوگ ہی اندر جا سکتے ہیں جن کی تعداد20سے 25 کے اندر ہو گی۔ہائی کورٹ کو دیئے گئے اس فیصلے کو ریاستی حکومت نے بھی تسلیم کرلیا ہے اور سپریم کورٹ تک جانے کا کوئی مزاج نہیں دکھایا۔ ممتا حکومت اب پوجا کے متوالوں کی ورچیول سے جڑنے کی درخواست کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.