کولکاتا،9،ستمبر: وزیر اعلی ممتا بنرجی درگاپوجا سے متعلق افواہوں سے بہت نالاں ہیں اور انہوں نے منگل کے روز ایک پولیس تقریب میں عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ایسی افواہوں کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ دو گھنٹے بعد ، دو افراد کو درگاپوجا سے متعلق جعلی حکومتی ہدایات پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔نارتھ 24 پرگنہ ضلع کی گھولا پولس نے راجوبسواس نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ دوسری طرف اسی ضلع کے برہان نگر تھانہ کی پولس نے پربجت اچرجی نامی پولیس اہلکار کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے پر انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔درگاپوجا سے متعلق ایک جعلی سرکاری رہنما کافی عرصے سے مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ کئی میڈیا نے بھی اس وائرل ویڈیو پر اطلاع دی۔ جس سے عام لوگوں میں کنفیوژن پھیل گیا۔ جعلی رہنما خطوط کے مطابق پنچمی سے درگا پوجا اکادشی تک شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔
Comments are closed.