Take a fresh look at your lifestyle.

درگا پوجا سے پہلے بنگال میں لوکل ٹرین چلانے کیلئے وزیر ریلوے سے درخواست

0

کولکاتا،13اکتوبر: پوجا سے پہلے بنگال میں لوکل ٹرین چلانے کے لئے بی جے پی کے ایم پی سپن داس گپتا نے ریلوے وزیر کو خط روانہ کیا۔ سپن بابو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مارچ سے بنگال میں لوکل ٹرینیں منسوخ ہےں اب لوکل ٹرین نہ چلنے سے عام لوگوں کی پریشانیاں بڑھتی ہیں۔ زندگی گزارنے کے لئے چھوٹے موٹے کاروبار کے لئے یہی لوکل ٹرین بہتر وسائل ہے۔ اب اتنے لمبے عرصے سے بند ہونے کی وجہ سے گرامین کے لوگوں کا حال برا ہے۔ نتیجہ کار زیادہ کرایہ دے کر یہ معمولی لوگ بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں کئی اسٹیشنوں میں اسپیشل ٹرینوں پر سوار ہونے پر مسافروں نے ہنگامہ آرائی کی۔ جیسے سونار پور میں ایک اسپیشل ٹرین رکنے سے وہاں کے لوگوںنے اس پر چڑھنے کی کو شش ہیں تو ریلوے پولس نے انہیں کھدیڑنا چاہا تو وہاں کے لوگوں نے ریلوے پولس پر اینٹ پتھر چلائے اور ریل کو بھی کافی نقصان پہنچایا، پھر پولس نے وہاں کے لوگوں پر لاٹھیاں بر سائیں۔ یہ خبر بھی گرم ہے کہ 15اکتوبر سے ممبئی کے مضافات میں پورے دم کے ساتھ ریل چل پڑگے گی۔ اس پر سپن داس گپتا نے ریلوے وزیر پیوش گوئل کو خط لکھ کر لوکل ٹرین چلوانے پر زور دیا۔ درگا پوجا میں لوکل ٹرین چلنے سے لوگوں کو خوب راحت ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.