Take a fresh look at your lifestyle.

درگاپوجا کہیں غم کاماحول تیار نہ کردے، ڈاکٹر و سیاسی لیڈروں کو تشویش

کولکاتا12 اکتوبر:درگاپوجا کی آمد سے پہلے پوجابازار میں جتنی بھیڑ وہماہمی دیکھی جارہی ہے انہیں دیکھ کر ڈاکٹروں کی پریشانیوں میںخوب اضافہ ہورہاہے۔ ان کے مطابق اگربھیڑ ایسی ہی رہی تو پھرسنگین حالات کو بھی شاید کوئی روک سکے۔ بایاں محاذ کے ریاستی سکریٹری سوریہ کانت مشرا کابھی یہی کہنا ہے ۔ وہ بھی اندیشے میں پڑے ہوئے ہیں۔ سوریہ کانت مشرا نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ بیان دیا کہ وہ بھی ڈاکٹروں کے ساتھ ہیں اوران کی حمایت کرتے ہیں ، کہاکہ یہ بڑا تہوار کہیں بنگال کے عوام کے لئے دکھ بھرا پیغام نہ لے کر آجائے۔ پہلے تو کہتاہوں کہ حکومت اس پر دھیان دے کیوں کہ یہ روز بروز بڑھ رہا ہے ۔ یاد رہے کہ رواں برس میں اس مہلک کرون نے 11 دنوں کے اندر ہی 38 ہزارلوگوں کو لقمہ اجل بنالیاتھا۔ اس وقت مریضوں کے مقابلے بیڈ کی تعداد اسپتالوں میں کم ہے۔ اگر یہ مرض پھر سے یہاں حملہ آور ہوا توایسے حالت میں حکومت کیاکرسکے گی۔اسی کو لے کرڈاکٹربھی فکر مند ہیں اورمحکمہ صحت بھی۔ حتیٰ کہ ڈاکٹروں نے لاتعداد چٹھیاں حکومت کو بھیج چکے ہیں تاکہ اس کے بارے میں حکومت کوئی بہتر لائحہ عمل تیارکرے۔ اس وقت پوری ریاست میں کرونا بیڈ کی تعداد 12,715 تک ہے۔ یعنی بیڈ کی تعداد نہایت ہی کم ہے اور اگرتہوار میں لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے توایسے نازک حالات میں حکومت کیاحکمت عملی انجام دے سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.