بولپور،28دسمبر: ممتا بنرجی نے بول پور انتظامیہ میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا کہ محلے محلے دوارے سرکار اب اور بھی زیادہ تیزی سے ہوں گے۔ اس کے لئے الگ سے ٹاسک فورس کی بھی تشکیل دی گئی ہے اس دوارے سرکار کے ذریعہ تمام منصوبے کو بہتر طور پر لاگوکیا جائے گا۔ آئندہ دو جنوری سے اس پروگرام کا آغاز ہوگا جو 15فروری تک چلتا رہے گا۔ حکومت کی طرف سے یہ جانکاری دی گئی ہے محلے محلے الگ سے ٹاسک فورس مقرر ہوں گے ۔ ’دوارے سرکار‘ کو اس وقت ہر مقام پر کافی مقبولیت بھی ملی ہے اس منصوبے کو ریاستی حکومت نے چالو کیا ہے ریاستی حکومت نے واضح کر دیا کہ دوارے سرکاری سے کسی کو بھی محروم نہیں کیا جا ئے گا۔یہ منصوبہ یکم دسمبر سے 30 جنوری تک چلتا رہے گا۔ ممتا بنرجی نے اس میٹنگ میں انتظامیہ کو بھی کہہ دیا کہ فیملی کا کوئی ایک کا سرٹیفکٹ بھی ہوا تواس کا بھی سر ٹیفکٹ درخواست گزار کو دینا ہوگا۔
Comments are closed.