Take a fresh look at your lifestyle.

سنیچر سے مسافروں کیلئے ای -پاس کی بندش منسوخ

کولکاتا،16دسمبر: کئی دنوں قبل میٹرو ریلوے نے اتوار کو ای۔ پاس کی چھوٹ دی تھی۔ اب میٹرو ریل کی انتظامیہ نے سنیچر کو ہی ای ۔ پاس سے نجات دلوادی۔ اب سنیچر کو بھی مسافر ای پاس بنا دکھائے ہی میٹرو ریل کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ اب میٹرو ریلوے آفس ٹائم چھوڑ کر دوسرے وقت کے لئے بھی ای پاس کا سسٹم اٹھا دیا ہے۔ مگر اسمارٹ کارڈ ضروری ہوگا۔ کئی دنوں قبل میٹرو ریل کے اعلیٰ حکام نے اشتہار دے کر یہ بتا دیا تھا کہ سوموار سے سنیچر کی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے گیارہ بجے اور شام 5بجے سے 8بجے رات تک ای۔ پاس کی ضرورت رہے گی۔ بقیہ وقت کے لئے ای۔ پاس ضروری نہیں۔ پھر اتوار کو ای پاس سے نجات ملی اور اب سنیچر کو پورے دن اس کی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔ لاک ڈاو¿ن میں بندی کے دوران14ستمبر سے کولکاتا میں چالو ہوا۔ میٹرو سر وس پھر آن لاک میں انتظامیہ نے ای ۔پاس کے ذریعہ سیٹ بکنگ کا قانون پاس کیا۔ مگر کافی لوگ اسمارٹ کارڈ سے نا واقف رہے۔ ٹکٹ بکنگ کے طریقے سے وہ سبھی انجان بنے رہے۔ مسافروں کی جانب سے ایسے مسائل پر نظر ڈالنے کے بعد سفر کے طریقے میں بھی تبدیلی کرتے رہے۔ پہلے معمر پھر خواتین وبچوں کے لئے ای۔ پاس کو اٹھا لیا گیا اور اب پھر نئے طریقے سے مسافر واقف ہو رہے ہیں۔میٹرو ریل کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ19دسمبر سے مزید ٹرینیںبڑھائی جا رہی ہیں پہلے68 ٹرینیں چل رہی تھیں اور اب102 میٹرو ٹرین پٹری پر دوڑے گی۔20منٹ کے بجائے15منٹ میں میٹرو کی دستیابی ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.