کولکاتا22جون۔ ماڈرن ایسٹ ویسٹ میٹرو کا دوسرا مرحلہ جیسے ہی وبائی امراض کرونا وائرس سے حالات نارمل ہوگا اس کے دوسرے مرحلے کا شروع کیا جائے گا۔ یہ اطلاع سوموار کے روز مرکزی وزیر مملکت برائے ماحولیات اور آسنسول کے رکن پارلیمنٹ بابول سپریو نے دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پر یکے بعد دیگرے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ ویسٹ میٹرو کا سالٹ لیک سیکٹر 5 سے اسٹیڈیم تک پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ اب اسے پھول بگان تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے نئے تعمیر شدہ اسٹیشن کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔بابل سپریو نے اپنے ٹویٹ میں مرکزی ریلوے پیوش گوئل اور کولکاتا میٹرو ریل کارپوریشن کے عہدیداروں کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد ایک بار پھر ایسٹ ویسٹ میٹرو کا دوسرا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ پھول بگان تک سرنگ اور اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ 12 جون کو کمشنر ریلوے سیفٹی نے سیکیورٹی سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔ اس کا افتتاح ہونا ابھی باقی ہے۔
Comments are closed.