Take a fresh look at your lifestyle.

پاس و آنرس گریجویشن امتحان کیلئے ڈھائی گھنٹے کا وقفہ

کولکاتا۔ 21ستمبر: پاس و آنرس کا فائنل امتحان کتنے وقت کے اندر ختم ہوگا اسی کو لے کر ابھی رسہ کشی چل رہی ہے ۔ سوموار کو 152کالجوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد یونیورسٹی نے یہ فیصلہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 2گھنٹے کے اندر امتحان کا افتتاح ہوجائے ۔ مگر سوالات نامے ڈاﺅن لوڈ اور جوابی پرچے اپ لوڈ کیلئے اضافی وقت آدھا گھنٹے دیا جائے گا گریجویٹ و آنرس گریجویٹ کا فائنل امتحان کرنے کیلئے یو جی سی نے یہ ہدایت دی جس پر سپریم کورٹ کا مہر بھی ثبت ہوگیا تمام کالجوں کیلئے اس کے بعد ہی رسہ کشی شروع ہوگی ۔ وجہ یہ رہا کہ امفان کی موجودہ حالات کے تحت پہلے یہ ٹھیک ہوا تھا کہ کالج و یونیورسٹیوں میں فائنل امتحان کا نظم نہیں ہوگا۔ پہلے سمسٹر کے حاصل شدہ مارکس ، انٹر نل اسسمنٹ کی بنیاد پر سالانہ نتائج شائع ہوں گے ۔ لیکن یو جی سی نے یہ بتایا کہ امتحان کے ماسواگریجویشن سرٹیفکٹ نہیں دیا جائے گا۔ اس کے لئے امتحان لینا ہوگا۔ اسی کے مطابق تعلیمی بورڈ کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد یونیورسٹیوں نے سارا کچھ ٹھیک کیا۔ پھر کولکاتا یونیورسٹی نے سبھی امتحانات کو آن لائن کے ذریعہ کروانے کو کہا ۔ یونیورسٹی کی طر ف سے یہ امتحانات ہوجائیں گے ۔ یہ سارے پروگرام کو ریاست کی طرف سے یو جی سی کو ارسال کردیا گیا اس پر یو جی سی کی طرف سے تائیدی اشارہ مل گیا ہے۔ مگر عدالت نے تردید کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر جوابات جمع کرنے کی منظوری نہیں دی ۔ امتحان کیلئے تین گھنٹے کی ہدایت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.