کولکاتا،3،نومبر: آئندہ سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ جس کی تیاری کا آغاز ہوچکا ہے۔ مغربی بنگال الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے 9 نومبر کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔معلومات کے مطابق اس جماعتی اجلاس میں ووٹر لسٹ میں ترمیم سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کل جماعتی اجلاس کے بعد ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر 10 نومبر کو تمام ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ مغربی بنگال میں اپریل سے مئی 2021 میں اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن 18 نومبر سے 15 دسمبر تک ووٹر لسٹ میں ترمیم کرنے کےلئے کام کرے گا۔ اس دوران کوئی بھی شخص اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کروا سکتا ہے یا اپنے مرنے والے کنبہ کے افراد کا نام نکال سکتا ہے ، یا پہلے سے موجود معلومات حاصل کرسکتا ہے۔فہرست نظرثانی کے لئے مقررہ وقت پر ہر ہفتے اور اتوار کو بوتھ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ ہر بوتھ پر بوتھ لیول کا افسر موجود ہوگا۔یکم جنوری 2021 کو وہ لوگ جو 18 سال کی عمر پوری کر رہے ہیں ، وہ اپنے نام ووٹر لسٹ میں درج کراسکتے ہیں۔ اس کےلئے ضروری دستاویزات کے ساتھ ، صحیح معلومات کے ساتھ فارم پ±ر کراکراپنے قریبی بوتھ پر جمع کروانا ہوگا۔ معلومات کے مطابق ، تمام درخواستوں کو 5 جنوری 2021 تک دکھایا جائے گا۔ حتمی ووٹر لسٹ 15 جنوری 2021 کو جاری کی جائے گی۔
Comments are closed.