کولکاتا،یکم دسمبر:آئندہ اسمبلی الیکشن میںووٹروں کی سلامتی، تحفظ کولے کرلاتعداد مانگیں ٹیچروتعلیم سے جڑے افراد نے متحد ہوکر ڈیپوٹیشن دینے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے۔ ان میں الیکشن کے دوران ووٹروں کے لئے یقینی تحفظ وتحریری وعدے کی مانگ، ہربوتھ میں پریذائڈنگ آفیسرسمیت 8 فوجی جوان کی موجودگی میںووٹروں کی سلامتی وتحفظ۔حساس بوتھوں میں سی پی ایم ایف کی دکنی نگرانی ، الیکشن کے دوران دنگے میں مارے جانے والے آفیسر کے لئے50 لاکھ اورعام ووٹرکی جان کے بدلے 30 لاکھ کامعاوضہ اورایک فرد کونوکری دینی ہوگی ۔ تمام ووٹر آفیسر کے لئے بیمہ کابندوبست کرناہوگا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد آخری مرحلے میں الیکشن آفیسر کاکام ختم ہوجاتاہے۔ ایسے میں ووٹروں کی جان کی رکھوالی ان کووہیں رہ کرنی ہوگی۔ اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کولینی ہوگی کووڈ کی سنگین صورت حال میں ووٹ آفیسران ووٹروں کی محافظت کے لئے تمام حفاظتی اقدامات اپنانے ہوں گے ۔ سبھی بوتھ میں ووٹر آفیسر کے لئے رہنے کھانے پینے کااچھا انتظام کیاجائے ۔ پریزائڈنگ آفیسر کی شکایت پر الیکشن کمیشن کو فوری طورپرملزم شخص پرکارروائی کرنی ہوگی ۔ ووٹنگ، میٹریلس کو جمع دینے کے بعد گھر جانے کے لئے معقول انتظام، فاضل ووٹر آفیسر کا بھی اچھا بندوبست رہے۔ معذور ووٹرآفیسر کو حران کیاجانا بند ہو۔ بوتھ کی بنیاد پر نہیں ، پوسٹل بلیٹ اسمبلی کے مطابق ایک ساتھ ملاکرگنتی کاعمل۔مذکورہ تمام مانگوں کی لسٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کیاگیااور سی ای او پولس بھٹاچاریہ کے ساتھ اس امورپرباتیں بھی ہوئیںتاکہ ہماری مانگیں سردخانے میں نہ چلی جائیں الیکشن کمیشن کی طرف سے امید دلائی گئی کہ اس پرسنجیدگی سے غور کیاجائے گا۔
Comments are closed.