Take a fresh look at your lifestyle.

ہاتھیوں کا دھان کے کھیت گھس کرادھم مچائی

علی پوردوار 03 اکتوبر:ہفتہ کی صبح آسام بنگال کی سرحد پر واقع ، علی پورڈواڑ ضلع کے پاکرگیری میں جنگلی ہاتھیوں کا ایک ریوڑ آج صبح جنگل سے باہر نکلا اور پاکر گیری کے علاقے میں قومی شاہراہ کے ساتھ ایک دھان کے کھیت اودھم مچانا شروع کردی۔ آج صبح جب لوگ نیند سے بیدار ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ دیوقامت ہاتھیوں کا جھنڈ اس کے گرد منڈلا رہا ہے۔ نمبر 31 قومی شاہراہ کے ساتھ دھان کے کھیت میں ہاتھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر لوگوں کی ایک بڑی تعداد انہیں دیکھنے وہاں پہنچی۔ لوگوں نے بتایا کہ ہاتھیوں کا جھنڈ جنگل سے اس علاقے میں داخل ہوا ہے۔ اس خبرکے ملنے پر محکمہ جنگلات کے بکساڈیم پروجیکٹ کے عہدیدار اور جنگل کے کارکن گاو¿ں پہنچ گئے اور ہاتھی کو واپس جنگل بھیجنے کی کوشش شروع کردی۔ گاﺅں والوں کا کہنا تھا کہ ہاتھیوں کاجھنڈ اکثر جنگل سے نکل جاتے ہیں اور آس پاس کے علاقے میں تباہی مچاتے ہیں۔ کبھی کبھی وہ مکانات توڑ دیتے ہیں۔ گھر میں رکھا سامان تباہ کر دیتے ہیں۔ ہاتھیوں کے حملوں میں بہت سے لوگوں نے اپنی جان بھی گنوائی ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات اور مقامی انتظامیہ سے اس مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.