”
کولکاتا۔ 14ستمبر : ریاستی داخلہ امور کے ایک قابل آفیسر نے بتایا کہ اب مغربی بنگال پولس کا ایک خصوصی ٹیم تیار کی جائے گی ۔ جو شہر میں سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی بکواس و غلط خبروں کا پتہ چلائے گی ۔ یہ خصوصی ٹیم چوبیس گھنٹے سائبر کرائم پر نظر رکھے گی ۔ تاکہ لوگوں کے درمیان بے بنیاد اطلاعات کی روک تھام کی جاسکے ۔ سائبر کرائم پر نظر رکھے گی ۔ تاکہ لوگوں کے درمیان بے بنیاد اطلاعات کی روک تھام کی جاسکے ۔ سائبر کرائم کے یہ ماہرین ان ہوائی خبروں کی اصل جگہ کا پتہ لگاکر پولس کے اعلیٰ افسران کوبتائے گی تاکہ وہاں پر چھاپہ مارا جائے ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پولس کو براہ راست کڑے اقدامات کی ہدایت دے دی ہے تاکہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر کوئی بھی ”فیک نیوز “ درگا پوجا سے متعلق آپائے اس فیک نیوز میں ترنمول پارٹی کی شبیہہ بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہیں اور درگا پوجا پر وقت کی پابندی سے متعلق غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ افواہ یہ بھی ہے کہ درگاپوجا واٹس اپ کے ذریعہ ہوگا ۔ حکومت نے کہا یہ غلط اور بے بنیاد ہے۔ ترنمول پارٹی کے خلاف بی جے پی کی یہ کھلی سازش ہے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.