Take a fresh look at your lifestyle.

دلیپ گھوش نے اپنی اصلیت بتادی:فرہاد حکیم

کولکاتا۔ 23جون : ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھو ش کی بے باکی و بے تکے کلمات کو سننے کے بعد بھی فرہاد حکیم نے ان کو مبارک باد پیش کی تو سبھی لوگ ان کے اس رویئے پر حیرت میں پڑ گئے ۔ یاد رہے کہ منگل کو شیاما پرشاد مکھرجی کی 70ویں یوم وفات پر پارٹی کے کارکن اور ریاستی صدر دلیپ گھوش نے نہایت ہی بھدے لفظوں میں یہ بات کی کہ انتقام کا بدلہ انتقام ، تشدد کا بدلہ تشدد ، یہی سبق شیاما پرشاد نے ہم لوگوں کو سکھایا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ترنمول ہمارے لوگوں کا خون بہارہا ہے اب ہم لوگ چپ بیٹھنے والے نہیں تشدد پر اب ہم لوگ بھی اتر پڑیں گے ۔ ہر خون کا انتقام لیں گے ۔ کوئی بھی نہیںبچے گا ۔ اب ہم لو گ سیدھے راستہ پر چلنے والے نہیں اور ناہی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں گے ۔ کیونکہ شیاما پرشاد مکھرجی کی اسی روش کو ہم لوگ ثابت قدمی سے نبھائیں گے ۔ دلیپ گھوش کی اس تشدد پھیلانے والے کلمات کو سن کر فرہاد حکیم نے یہ کہا کہ بی جے پی کو آتی کیا ہے یہی تو ان کی پہچان ہے ۔ اب میںدلیپ گھوش کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انہوںنے بالکل صحیح بات کہہ دی ۔ بی جے پی کی اصل حقیقت بتادی ۔ فرہادحکیم نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اورماﺅ واد ی پارٹی میں کوئی فرق نہیں۔ مگر بنگال میں تشدد پسندی و تخریب کاری ذہنیت کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ ترنمول پارٹی ان تخریب کار مزاج کو مسمار کرکے دم لے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.