کولکاتا،6مئی:حکومت مغربی بنگال ڈپارٹمنٹ آف اربن ڈیولپمنٹ اینڈ میونسپل امور کے آر ٹیکل ۳۴۲-یو کولکاتا کارپوریشن ایکٹ ۰۸۹۱ءکے مطابق ایک کونسلر اپنی تقرری کے بعد پانچ بر سوں تک اپنا عہدہ سنبھال سکتا ہے اور کارپوریشن کے آخری الیکشن جو ۸ مئی ۵۱۰۲ءکو ہوئے تھے جس میں جس میں تمام کونسلر ۵ بر سوں تک آفس سنبھال سکتے تھے اس کی میعاد ۷ مئی ۰۲۰۲ کو ختم ہوتی ہے اور پانچ سالہ میعاد کے اختتام پر سپرنٹنڈنٹس، ہدایت اور کنٹرول سے مغربی بنگال اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے ایکٹ ۴۹۹۱ءکے مطابق اس وقت جب کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے ایسے میں حکومت ہند کی ہدایتوں کے بموجب اس کا فیصلہ لے سکتی ہے کہ کب اس کا الیکشن کرایا جائے ایسے میں کوویڈ-۹۱ کے پیش نظر یہ دیکھا گیا کہ ایسے میں اگر الیکشن کرایا جاتا ہے تو پھر بڑی تعداد میںپبلک سرونٹس، سیاسی پارٹیوں کے نمائندے اور پبلک کی بڑی تعداد سبھی ایک جگہ جمع ہوجائے گی جب مختلف مرحلوں پر الیکشن ہوں گے اور اس کے لئے نامزدگیاں، سیاسی مہم، تربیت، الیکشن ، ووٹوں کی گنتی اور ایسے میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے مختلف احکامات کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا کہ یہ وقت الیکشن کرانے کے لئے ساز گار نہیں ہے۔
اس سلسلے میں کولکاتا میونسپل ایکٹ ۰۸۹۱ءکے مطابق اس وقت کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے کہ پورے طور پر اس کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ کیا جائے اور کوویڈ-۹۱ کے پیش نظر اس وقت ہم قسم کے احتیاطی تدابیر کر رہی ہے۔
اس وقت ریاستی حکومت کا یہ خیال ہے کہ اس وقت جب کہ موجودہ کارپوریشن بورڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور موجودہ صورتحال میں فی الحال الیکشن کرانے کے آثار نہیں ہیں ایسے میں ۸ مئی کو کارپوریشن کے پچھلے الیکشن کی میعاد ختم ہونے کے بعد پہلی میٹنگ منعقد ہوگی ایسے میں عوامی مفاد کے پیش نظر ایک بورڈ کی تشکیل کی ضرورت محسوس کی گئی تا کہ کولکاتامیونسپل انتظامیہ بہر صورت کام کرتی رہے اور ساتھ ہی ساتھ کوویڈ-۹۱ کے خلاف لڑائی جاری رکھے اور اس کے ساتھ ضروری اور لازمی اشیاءکی فراہمی بھی ہوتی رہے جس میں پانی کی سپلائی، ڈرینج اور نکاسی کا مسئلہ ہے نیز سالڈو یسٹ، کمیونٹی ہیلتھ، ماحولیاتی بیت الخلاءاور پبلک سیفٹی بہت ضروری ہے جب تک کہ الیکشن نہ ہو جائے تا کہ عوام کو کسی بھی معاملے میں کوئی دشواری نہ ہو اور انہیں اپنی ضرورت کی ہر چیزیں آسانی کے ساتھ دستیاب ہوں، علاوہ ازیں ان کی ہر تکلیف دور کی جا سکے۔
اس وقت جب کہ ریاستی حکومت نے یہ دیکھا کہ انڈر سیکشن ۴۳۶ کے مطابق ریاستی حکومت نے تمام دشواریوں پر قابو پانے کے لئے دستور ہند کے مطابق ریاستی سطح پر ایگزیکیٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے بورڈ آف انتظامیہ مذکورہ کارپوریشن کے لئے ترتیب دیا ہے۔
اس وقت جب کہ غیر یقینی صورتحال چاروں طرف ہوا ہے اور ایسے نا مساعد حالات میں مذکورہ کارپوریشن صحیح ڈھنگ سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھا سکے جسے حاصل ہو گی تمام ایمرجنسی اور نارمل پبلک افادیت جو مذکورہ ایکٹ کے شرائط میں داخل ہے ایسے میں ۸ مئی سے منتخب کر دہ بورڈ جنرل الیکشن کے بعد ہی پہلی مرتبہ میٹنگ میں حصہ لے گی اور بورڈ کے ممبران ہوں گے۔
(۱) شری فرہاد حکیم(۲) شری اتین گھوش(۳) شری دیب برت مجمدار (۴) شری دیباسش کمار(۵) جناب منظر اقبال(۶) جناب شمس الزماں انصاری (۷) شری تارک سنگھ(۸) شری سوپن سمدار(۹) شریمتی ادنرابنی شاہا بنرجی(۰۱) جناب امیرالدین (بابی) (۱۱) شری رتن ڈے(۲۱) شری رام پیارے(۳۱) شری ابھجیت مکھر جی(۴۱) شری بیشواندر چٹرجی
دریں اثناءشری فرہادحکیم کو بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا ہے میونسپل کمشنر برائے مذکورہ کارپوریشن دیگر افراد جنہیں تقرری دی گئی ہے بورڈ کے ذریعہ وہ بورڈ کے کاموں کو نبھائیں گے۔
بحکم گورنر دستخط پرنسپل سکریٹری۔ اس کی کاپی آگے بڑھا دی گئی ہے تا کہ اس سلسلے میں ضروری کارروائی ہو سکے۔
(۱) شری فرہاد حکیم سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنا چارج سنبھالیں اور بورڈ آف ایڈ منسٹریشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں برائے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جسے ۸ مئی ۰۲۰۲ءسے ۔ اس کی کاپی مندرجہ ذیل ذیل محکموں کو بھیجی گئی ہے۔
(۱)ایڈیشنل چیف سکریٹری، ہوم اور ہل امور ڈپارٹمنٹ۔
(۲) کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے کمشنر
(۳) پرنسپل چیف سکریٹری برائے عزت مآب وزیر اعلیٰ۔
(۴) چیف ایگزیکیٹو و¿فیسر ، کے ایم ڈی اے
(۵) او ایس ڈی برائے چیف سکریٹری
(۶) ڈائرکٹر، آئی ایل جی یو ایس
(۷) ڈائرکٹر آف لوکل باڈیز
(۸) ڈائرکٹر، اسٹیٹ اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی
(۹) سکریٹری میونسپل انجینئرنگ ڈائرکٹوریٹ
(۰۱)پرائیوٹ سکریٹری برائے عزت مآب منسٹر انچارج ، اربن ڈیولپمنٹ اور میونسپل امور ڈپارٹمنٹ
(۱۱) او ایس ڈی برائے عزت مآب میئر، کولکاتا میونسپل کارپوریشن
دستخط پرنسپل سکریٹری
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.