کولکاتا،28جولائی: ان دنوں شہر میں ایک ایک کرکے اسپتال کے خلاف شکایتیں موصول ہو رہی ہیں نیز ایمبولینس نہ ملنے کے معاملات بھی ہر روز موصول ہورہے ہیں۔ اس لئے ان تمام شکایتوں کی بنیاد پر آج کولکاتا کے ایڈمنسٹریٹر اور ریاستی وزیر شہری ترقیاتی و میونسپل امور فرہاد حکیم نے میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی بھی شخص کو ہنگامی صورت میں ایمبولینس نہ ملے تو فورا میرے نمبر پر واٹس اپ کرے اس کے بعد ہم ضرور شہریوں کی مدد کریں گے۔ فرہاد حکیم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی کسی بھی مریض کو راستہ میں پڑ ہوا اگر کوئی دیکھے تو فوراہمیں اس کی اطلاع دیں ہم اس مریض کو اسپتال تک پہنچائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی مریض کو اسپتال جانے کے لئے ایمبولینس نہ مل رہی ہو تو فورا مجھے واٹس اپ کریں ہم انتظام کرائیں گے۔انہوں نے مردہ لوگوں کے تعلق سے بھی کہا کہ اگر کوئی مردہ لاش شہر یا اضلاع میں کسی کو نظر آئے تو فورا ہمیں اطلاع کریں ہم اس مردہ لاش کو ہٹائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے کسی بھی معاملات کی اطلاع فورا کے ایم سی اور کے ایم ڈی اے کو دیں۔
Comments are closed.