Take a fresh look at your lifestyle.

بھگواایم ایل اے : موت کی تفتیش غیر جانبدارنہ ہوگی:فرہاد حکیم

0

کولکاتا،13جولائی: بی جے پی کے شمالی دیناج پور کے ہیمت آ باد اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے دیبیندر ناتھ رائے کی پراسرار موت نے سیاسی ماحول میں ہلچل مچا دی ہے۔ سیاسی گلیاروں میں اس بات پر بحث و مباحثہ کا بازار گرم ہے۔ بی جے پی نے اسے سازشی قتل قرار دے رہی ہے اور معاملے کی سی بی آئی تفتیش کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ واقعی میں ہیمت آ بادمیں ایل اے کی پراسرار موت چونکا نے والی بات ہے۔ لہٰذا ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ معاملے کی تفتیش آزادانہ اور غیر جانبارانہ ہو۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ ریاستی پولس غیر جانبدارانہ اور ایمان دارانہ طور پر معاملے کی تفتیش کرے گی اس کا یقین ریاستی حکومت دلا چکی ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی کا اشارہ حکمراں جماعت کی جانب ہے۔ اسلئے بھگوا جماعت سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.