Take a fresh look at your lifestyle.

دیوالی،درگا پوجاسے قبل کولکاتا کی تمام سڑکوں کی ہوجائے مرمت،پتھ شری مہم کا اختتام:فرہاد حکیم

کولکاتا،10اکتوبر: کولکاتا کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر فرہاد حکیم نے دعویٰ کیا ہے کہ درگا پوجا سے قبل کولکاتا کی تمام سڑکوں کی مرمت کر انہیں ٹھیک کر لیا جائے گا۔ شہر کی سڑکوں کی حالت سدھارنے کیلئے فرہا دحکیم نے آج ایس پی مکھر جی روڈ، اور ہاجرہ چوراہے پر پتھ شری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی ایم ایل اے شوبندو چٹو پادھیائے بھی موجود تھے۔
غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے درگا پوجا سے قبل کولکاتا سمیت ریاست کی تمام سڑکوں کی مرمت کو انہیں ٹھیک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے پتھ شری مہم کی شروعات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر میئر فرہاد حکیم فوراً ایکشن میں آگئے اور انہوں نے نے کولکاتا شہر کی تمام سڑکوں کی حالت سدھارنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کرنے کا حکم دیا ہے۔
شہر میں پتھ شری مہم کا آغاز کرتے ہوئے فرہاد حکیم نے کہا کہ درگا پوجا مغربی بنگال کا سب سے بڑا تہوارہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ پوجا کے دوران لوگوں کو کس طرح کی دقت نہ ہو۔ اس کے لئے کولکاتا کارپوریشن ریاستی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کولکاتا کی سڑکوں کی مرمت کا کام کافی پہلے پورا ہوجاتاہے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس کام کو شروع ہرنے میں تھوڑی دیر ہو گئی ہے اس کے باوجود ہمیں پورا یقین ہے کہ درگا پوجا شروع ہونے سے پہلے شہر کی تمام سڑکوں کی مرمت کاس کام پورا ہو جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.