Take a fresh look at your lifestyle.

ٹیچرس ڈے :فرہاد حکیم کی دلیپ گھوش کی کذب بیانی پرسرزنش

کولکاتا۔ 5ستمبر : ٹیچر ڈے کے موقعہ پر چیتلا گرلس اسکول کی ایک تقریب میں فرہاد حکیم بھی شامل تھے انہوں نے اسکول کے تمام اساتذہ کو اس موقع پر اپنا دلی مبارک باد پیش کیا اور پھر کرونا وائرس کے اس خوف و ہراس کے ماحول میں انہوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر زبانی حملے شدت کرتے ہوئے انہوںنے اس ریاست میں کرونا وائرس کی بدنظمی پر سوالات کھڑے کررہے ہیں جوکہ ہر لحاظ سے لغو وفضول باتیں ہیں لیکن کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے جو بھی حفاظتی تدابیر بنگال کررہی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے یہاں مرنے والوں کی تعداد بھی دیگر ریاستوں سے بہت کم ہے اسی کے ساتھ بیماری سے شفا پانے والوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ اب اگر دلیپ گھوش بے سرو پا کے فضول میں الزام تراشی میں لگے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہے کہ ان کے اور ان کی پارٹی کے لوگوں کے ذہن میں ہی یہ بیماری داخل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے یہ سارے اول فول بکواس کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے مرکز پر بھی نشانہ سادھا اور کہا کہ جب یہاں لاک ڈاﺅن کرنے کو کہا گیا تو اس میں تساہلی برتی اور جب لاک ڈاﺅن کو نافذ کیا تو کئی ریاستوں میں اس کرونا نے اپنا ڈھیرا جما چکا تھا اسی ماحول میں مرکز پٹرول ۔ ڈیزل کے دام کو بھی بڑھانے سے پرہیز نہ کیا ۔ مودی حکومت اس ملک کو گراں بار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑے گا غریب پروری صرف بنگال میں ممتا بنرجی کا شیوہ رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.