شمالی24پرگنہ،24دسمبر: بنگال کی مالی حالت کے باوجود بھی اس نازک حالات کو ممتا بنرجی نے نہایت ہی چابکدستی سے قابو میں کئے ہوئے ہیں اور اس ریاست کے لگ بھگ 10کروڑ لوگوں تک جو بھی آسانیاں ملی ہیں وہ برابر پہنچانے میں وہ دن رات ایک کر رہی ہیں ہر طرح کی اسکیموں کوجاری کرکے وہ یہاں کے عوام الناس کو فائدے سے جوڑنے میں لگی ہیں اور اب وہ بارہویں جماعت کے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ کے لئے ایک مشت رقم دس ہزار ان کے اکاو¿نٹ میں جمع کرنے میں آگے ہیں۔ جس کا فائدہ مدرسہ کے طلبا و طالبات کو برابر ملے گا۔ شمالی 24 پر گنہ کے جنگل و اراضی سمیتی کے کار گزار ماہر تعلیم و لیڈر اے کے ایم فرہاد نے پورے ضلع میں ممتا بنرجی کے یہ سود مند اسکیموں سے لوگوں کو اور طلبا و طالبات کو جورنے میں لگے ہوئے ہیں ان کے ساتھ مدرسہ کے کئی اہم ٹیچر جن میں عرفان علی وشواس، نور الحق بیدیا، نور الحق، اچھا سی منڈل، وشواناتھ، انصار علی، شکیل الرحمٰن، عطاءالرحمٰن، منظور احمد، عبد الباطن علی مختلف ضلع کی تنظیموںکے صدر و دیگر اہم شخصیتوں نے ترنمول کانگریس کے اس فلاحی کاموں کو آگے بڑھانے میں پورا زور لگا دیا ہے ۔ سرکاری اسکول و مدرسہ کے قابل احترام ٹیچرس پوری کوشش سے اے کے ایم فرہاد کی قیادت میں تمام فلاحی منصوبوں کو آگے لے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.