کولکاتا۔ 14دسمبر: ترنمول پارٹی اب خود آپسی تنازع کا شکار ہونے لگا ہے جس سے برسرِ اقتدار پارٹی کی پریشانیاں بھی بڑھنے لگی ہیں ۔ آسنسول کے میونسپل بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر س کے چیئرمین جتندر تیواری نے سابق میئر فرہاد حکیم کو ایک خط لکھا جس کی بھنک لگتے ہی بی جے پی کے ایم پی و مرکزی وزیر بابل سپریو نے یہ ردعمل ظاہر کیا کہ اس نے فرہاد حکیم کو کئی بار مکتوب ارسال کیا مگر انہوں نے ایک کا بھی جواب نہیں دیا۔ جب کہ انہیں میئر خط مل چکا تھا ۔ میری یہی تمنا رہی کہ وہ ایک خط کا بھی جواب مجھے لکھ بھیجتے تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی پتہ چلتا۔
اسمبلی الیکشن کے آتے ہی ترنمول کانگریس کے اندر بے چینی بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ ہر لیڈر دوسرے لیڈر پر الزام تراشیاں کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اب تو نڈر سپہ سالار بھی پارٹی سے کافی دوریاں بنا چکے ہیں ۔ اب اسی فہرست جتندر تیواری میں اپنا نام جوڑنے میں لگے ہوئے ہیں ترنمول کے رکن اسمبلی جتندر تیواری مرکزی حکومت سے روپئے نہ ملنے پر براہ راست سیاست کو ہی موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں ۔ جیسے ہی انہوں نے اس الزام کو طشت ازبام کیا تبھی سے ترنمول پارٹی کے اندر بدحواسی پھیل گئی ۔ مگر ترنمول کانگریس ان کے خلاف کچھ بھی بولنا گوارہ نہ کیا۔ جتندر تیواری نے کھل کر یہ الزام لگادیا کہ سیاسی وجوہات کے بناءپر مرکزی منصوبے کے روپئے آسنسول میونسپل کو لینے نہیں دیا گیا۔ آسنسول کو مرکزی مالی مدد سے محروم کردیا گیا ۔ انہوںنے پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران کے خلاف پورے دم سے آواز بلند کردیا ۔ انہوں نے پارٹی کے رہنماﺅں کے خلاف اپنا غلبہ دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے آسنسول کو اسمارٹ سیٹی مشن منصوبے کیلئے منتخب کیا تھا مگر ریاستی حکومت کی اجاز ت نہ ملنے پر آسنسول میونسپلٹی 2000کروڑ روپئے کی مدد سے محروم ہوگیا۔ جتندر تیواری نے جب برسر اقتدار کو اپنا مکتوب بھیجا اور ان سے جواب طلب کیا تو پارٹی کے اندر گھبراہٹ طاری ہوگئی اب تو فرہاد حکیم کو ملزم کے کٹہرے پر لانے کیلئے بابل سپریو بھی پورا زور لگا رہے ہیں ۔ بابل نے کہا کہ ناجائز طریقے سے آسنسول کو محروم رکھا گیا ہے ۔ میں مرکزی مدد کی با ت نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ سارے روپئے عوام کے ہیں مرکزی حکومت سبھی ریاست کو مالی مدد کرتا ہے اور ریاستی حکومت کبھی بھی ان روپیوں کا حساب مرکز کو نہیں دیا۔ جتندر تیواری کے اس کڑے اقدام پر بابل سپریو نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.