کولکاتا،24،نومبر: میٹروپولس کے گیریش پارک میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے منگل کے روز ایک بزرگ جوڑے کی لاشیں انتہائی بری حالت میں پائی گئیں۔ ایک سینئر پولس افسر نے بتایا کہ رام دلال ساکر اسٹریٹ کے اپارٹمنٹ میں دوسری منزل پر فلیٹ سے بدبو آ رہی تھی تو پڑوسیوں نے پولس کو فون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولس توڑ کر اندر گئی اور اسے وشواجیت مترا (71) اور شپرا مترا (68) کی لاشیں ملی جو مخدوش حالت میں تھیں۔گیریش پارک پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوڑے کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی۔اگرچہ موقع سے کوئی ‘سوسائیڈ نوٹ’ برآمد نہیں ہوا ہے ، لیکن ایسا لگتا ہے کہ شاید دونوں نے خودکشی کی ہو۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 8 نومبر کو بنگال کے جنوبی دیناجپور ضلع میں ایک ہی کنبے کے 5 افراد مشکوک حالات میں مردہ پائے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل تھے۔پولس نے پہلے خود کشی کا معاملہ بتایا۔ فی الحال واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.