کوچ بہار،12،جون : کوچ بہار کوتوالی تھانہ کی پولس نے دو نوجوانوں کو بڑی مقدار میں گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا۔ کوتوالی پولس ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح پولس نے فلی ماری گرام پنچایت کے ماگھ پالا بازار میں کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو تقریباً 110 کلو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا۔ یہ دونوں پیٹ بھٹا گاو¿ں کے رہائشی ہیں۔ پولس ذرائع کے مطابق چرس کی اسمگلنگ روکنے کےلئے مسلسل مہم چلا ئی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آج صبح مہم چلاتے ہوئے دو افراد کو بھاری مقدار میں گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
Comments are closed.