Take a fresh look at your lifestyle.

ڈیڑھ کروڑ کی غیر قانونی شراب کیساتھ تین گرفتار

دالکھولا،30،ستمبر:شمالی دیناج پور ضلع میں واقع دال کھولا تھانہ کی پولس نے خفیہ مہم چلا کر 1کروڑ 46 لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب کے ساتھ تین لوگوں کوگرفتار کیا ۔ اتر دیناج پور ضلع کے دال کھولا ٹریفک یونٹ کے پولس اہلکاروں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 46 ہزار روپے مالیت کی غیر قانونی شراب برآمد کی۔ پولس ذرائع کے مطابق دال کھولہ ریل گیٹ کے قریب گذشتہ رات نائٹ چیکنگ کے دوران غیر قانونی شراب پکڑی گئی۔ پولس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران 624 کارٹون شراب لیبل لگا ہوا غیر ملکی شراب برآمد کیا گیا۔ اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سب بہار کے مدھے پورہ کے رہائشی ہیں۔ پولس نے گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ بدھ کے روز تمام اسمگلروں کو اسلام پور عدالت میں پیش کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.