Take a fresh look at your lifestyle.

وارڈ 43: گندہ پانی مقامی باشندوں کےلئے مصیبت آمد و رفت میں دشواری کے ساتھ مچھروں کا بھی خطرہ لاحق

کولکاتا،13جولائی:شمالی کولکاتا کا مصروف ترین علاوہ ذکریا اسٹریٹ جو کہ وارڈ نمبر 43کا خاص حصہ ہے۔ اسی حصہ سے منسلک ہرن باڑی لین جو اس وارڈ کی گھنی آبادی والی بستی میں سے ایک ہے۔ یہاں پچھلے ہفتہ سے بارش کا پانی جمع ہوا ہے اور مقامی باشندوں کو اس بارش کے گندے پانی کو ایک ہفتہ سے جھیلنا پڑ رہا ہے۔یہ گلی جہاں بارش کا پانی پچھلے 7دنوں سے جمع ہے 25,26,27,28,29,30نمبر ہرن باڑی لین کا اہم ترین حصہ ہے جہاں سے روزانہ سیکڑوں کی تعداد میاں لوگ آمد و رفت کرتے ہیں مگر بارش کے پانی سے مقامی لوگوں کا حال بے حال بنا ہوا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گندے بارش کے پانی سے بدبو بھی آرہی ہے اور مچھر بھی کافی پریشان کر رہے ہیں۔ مقامی وارڈ کوآرڈینیٹر کو ہم لوگوں نے جاکر اس کے بارے میں اطلاع بھی دی پھر بھی کوئی کام نہیں کیا گیا۔ لہذا اس گندے پانی سے ہمیں بہت پریشانی ہو رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وارڈ کی جوآرڈینیٹر شگفتہ پروین کے دفتر میں جب ہم لوگ بولنے گئے تب ان کے دفتر کے سامنے بھی بارش کا پانی جمع تھا۔ خیال رہے کہ پچھلے ہفتہ ایک دن بارش ہوئی تھی وہ بھی تھوڑی دیر کےلئے اور تب سے آج تک وارڈ نمبر 43کے ہرن باڑی لین میں بارش کا پانی جمع ہوا ہے اور مقامی لوگوں کو اس کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ایسے میں مچھروں کی افزائش بھی ہونا لازمی ہے اور اس کے بعد ملیریا اور ڈینگو جیسی وبا کاخطرہ بھی لاحق ہوگا۔اس سلسلے میںلوگوں نے مقامی نمائندے سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس مصیبت سے چھٹکارہ دلائےں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.