Take a fresh look at your lifestyle.

گنگا میںڈوبنے والوں کے وارثین کو دو لاکھ کا معاوضہ

کولکاتا،28،اکتوبر:ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرشد آباد ضلع کے بیل ڈانگا میں وسرجن کے دوران ڈوبنے والے پانچ افراد کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ کی جانب سے ٹویٹ کرکے معلومات دی گئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 26 اکتوبر کو مرشد آباد کے بیل ڈانگا 1 بلاک میں دیوی درگا کی وسرجن کے دوران کشتی ٹکرانے کے بعد 5 افراد ڈوب گئے۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ معاوضے کی رقم فوری طور پر رشتہ داروں کو دی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.