Take a fresh look at your lifestyle.

بدنام زمانہ گینگسٹر شیخ ونود ٹالی گنج سے گرفتار

0

کولکاتا،/11اگست: جعلی کال سنٹر سے متعلق کیس میں بدنام زمانہ گینگسٹر شیخ ونود کو ٹالی گنج سے گرفتار کیا گیا۔ پولس نے منگل کے روز بتایا کہ ونود کے ایک قریبی ساتھی کو اس سے قبل ایک قومی بنک کے منیجر کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ شکایت میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کولکاتا کے شرپسندوں نے پٹنہ سے ایک آن لائن اکاو¿نٹ ہولڈر کو جعلساز ی شکا شکار بنا یا تھا۔پولس نے بتایا کہ ونود کا نام گرفتار شخص سے تفتیش کے دوران سامنے آیا۔ گرفتار شخص کے اکاو¿نٹ میں رقم منتقل کردی گئی۔ ونود کو سوموار کی رات گرفتار کیا گیا ۔ کولکاتا پولس کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ ملزم نے ونود کے ڈرائیور کی حیثیت سے کام کیا اور متعدد بینک اکاو¿نٹ کھلے رکھے تھے۔ یہ اکاو¿نٹ جعلی لین دین کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ دوران تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ اس کی ہدایات پر یہ اکاو¿نٹ کھولے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہوا کہ ریجنٹ پارک کے علاقے میں بدمعاش کال سینٹر کے اہلکاروں کے طور پر کام کرتے ہیں اور اسی طرح انہوں نے یہ رقم جمع کروائی ہے۔پولس نے بتایا کہ تفتیش ابھی جاری ہے اور ونود سے یہ باز پرس کی جا رہی ہے کہ اس میں کون ملوث ہے۔ عہدیدار نے کہا ان لوگوں کے کام کرنے کا انداز بھی جھارکھنڈ کے جام تاڑا گینگ کی طرح لگتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.