Take a fresh look at your lifestyle.

گارڈن ریچ:کانگریس کاہاتھرس واقعہ پر سخت احتجاج

کولکاتا،2،اکتوبر:گارڈن ریچ بلاک کانگریس کی جانب سے ہاتھرس معاملے ہوئی زیادتی اور پولس کے کردار پر بلاک صدر تبریز عالم کی قیادت میں مٹیابرج تھانہ کے پاس ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جس کانگریس لیڈر تبریز عالم نے دہلی کی بی جے پی حکومت کو تمام خرابیوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اب بھی ہوشیاری کا مظاہرہ پیش کرے اور ملک میں ایک مستحکم حکومت کو قائم کرنے میں آگے بڑھ حصہ لیں ورنہ وہ دن دور نہیں جب لوگ ہر ایک سہولیات حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنے پر مجبور ہوجائے گے اور جو کافی خطرناک صورتحال ہوگا کیونکہ پی ایم مودی نے اپنے دورے اقتدار میں صرف پونجی واد کو بڑھاوا دیا غریب اور بھی غریب ہوتا چلا گیا تبریز عالم نے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو بھی اپنی تنقید کے زد پے لیتے ہوئے کہا کہ ہاتھرس واقعہ ہو یا بلرام پور وہاں قانون کی بالادستی بالکل ختم ہوگئی پورے یوپی میں جنگل راج قائم ہوچکا ہے جس کا شکار اقلیتی طبقہ کے ساتھ پچھڑا فرقہ بھی ہورہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.