کولکاتا،14جولائی:گارڈن ریچ میں تعینات اے ایس آئی بکاش چندن رائے کی موت ایک ٹرافک حادثے میں ہوگئی۔ پولس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق تھانہ میں بطور پروسیس افسر کی حیثیت سے کام کررہے بکاش چندن رے ایک خوش مزاج شخص تھے جو روزانہ کے اپنے کام سمیٹ کر کل رات اپنے گھر نارکلڈانگہ پولس کوارٹرکیلئے بذریعہ بائیک نکلے تھے لیکن عین مومن پور موڑ کے قریب پیچھے آنیوالی ایک سیمنٹ لاری نے انہیں اپنی زد میں لیتے ہوئے زوردار دھکا رسید کردیا۔ جس سے وہ اچھل کر دور جاپڑے تاہم اس دوران مذکورہ لاری وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ تاہم اس دوران زخمی اے ایس آئی بکاش چندن کو فوری طبی امداد کیلئے قریب کے سی ایم آر آئی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ کسی بھی طبی امداد لینے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔ دوسری جانب سے اس واقعہ کی چھان بین کرتے ہوئے پولس نے قاتل لاری اور اسکے ڈرائیور کو ہوڑہ کے دھولا گڑھ علاقے سے پکڑ کر اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
Comments are closed.