Take a fresh look at your lifestyle.

گارڈن ریچ تھانہ کے اوسی کرونا وائرس میں مبتلا

garden reach ke OC corona virus ke shikaar

کولکاتا18اپریل:گارڈن ریچ کے اوسی کے جسم میں کرونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔اس خبر سے علاقے میں دہشت کا ماحول بپا ہے۔فی الحال انہیں سالٹ لیک کے ایک غیر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ان کے ساتھ کام کرنے والوں کی فہرست بنائی جا رہی ہے بہت جلد انہیں بھی کورینٹائن میں رکھا جائے گا۔گارڈن ریچ کے حالا ت کا جائزہ لینے پہنچے پولس کمشنر انوج شرما نے نہ صرف علاقے کا معائنہ کیا بلکہ وہاں موجود پولس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی ۔کہا کہ اپنی ذمہ داری ایمانداری سے نبھائیں۔لوگوں کو ہم سے بہت سارے امیدیں وابستہ ہیں ۔کووڈ19کے خلاف اس جنگ میں ہم دل و جان سے کود پڑے ہیں۔ہمیں روزانہ بازاروں اور علاقے کا معائینہ کرنا ہے تاکہ کوئی لاک ڈاﺅن کی قانون شکنی نہ کرے۔ہمیں ہر حال میں اس جان لیوا بیماری پر فتح حاصل کرنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.