ہگلی8/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ترنمول کانگریس کے جانب سے مرکزی حکومت پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمت کے خلاف آج مظاہرہ کا تیسرا دن رہا ۔ آج ضلع کے تمام بوتھ سطح پر ترنمول رہنماء کارکنان اپنے اپنے گھر کے سامنے گلے میں مرکزی حکومت کی پالیسی پیٹرول ڈیزل کے ساتھ رسوئی گیس کی بڑھتی قیمت کے خلاف تختیاں لٹکائے ساتھ ہی گیس سلنڈر کو سامنے رکھکر احتجاجی مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔ آج بدیاباٹی میں گیس گودام کے سامنے چولہا جلاکر ترنمول والوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں بیدیاباٹی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین ارندم گائن ، سوبیر گھوش اور دیگر ترنمول کارکنان شامل رہے اور گھنٹوں مودی اور مرکزی حکومت کی جانب سے بےلگام مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ اسی طرح سے چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار اپنے رہائش گاہ کے سامنے گیس سلنڈر سامنے رکھکر گلے میں پلے کارڈ جھلائے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اسی طرح سے تارکیشور ، ڈانکونی ، رشڑا ، سنگور ، بانسبپڑیا اور بھی کئی علاقوں میں رسوئی گیس کی بڑھتی قیمت کے خلاف ترنمول کانگریس کے جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ کا نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ۔
Comments are closed.