مالدہ،30جولائی: پرانے مالدہ شہر کے بچاماری گورنمنٹ کالونی میں کھانا پکانے کے دوران باورچی خانے میںگیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔ جمعرات کی سہ پہر کو اس واقعے کے بعدعلاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر انجن کا ایک انجن موقع پرپہنچی اور آگ بجھانا شروع کردیا۔ قریب 40 منٹ کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاع ملتے ہی اولڈ مالدہ تھانے کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی چھان بین شروع کردی۔ معلومات کے مطابق بچاماری گورنمنٹ کالونی کے علاقے کے رہائشی مدن دت کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مدن دت کی اہلیہ رانی دت نے بتایا کہ آج صبح ایل پی جی تقسیم کار ملازم نے گھر میں ایل پی جی کا سلنڈر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوپہر کے وقت گیس سلنڈر لگانے کے بعد جب چولہا روشن ہوا تو سلنڈر میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد قریبی لوگ وہاں پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کو بھی اس بارے میں بتایا گیا۔ موقع پر پہنچنے والے فائر فائٹرز نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈر رسنے کے سبب آگ لگی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مستعدی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آگ نے کچن کو عمومی نقصان پہنچایا ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Comments are closed.