Take a fresh look at your lifestyle.

وزیرتغذیہ کامشورہ سی آئی ڈی سے گیہوں اسمگلنگ کی جانچ کرائی جائے گی

کولکاتا31 اکتوبر: حکومت مغربی بنگال کے وزیرجیوتی پریہ ملک نے بتایاکہ سی آئی ڈی کوچاہئے کہ وہ سرحدی علاقے سے ناجائز طورپرگیہوں اسمگلنگ پرروک لگائے۔ حال ہی میں کسٹم اورپولس نے کل175 بستے گیہوں کوفوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے نشان کے ساتھ اپنے قبضے میں لیا۔ گرچہ 195 ٹرک تھے جن میں 20 ٹرک کامیابی سے پار ہوگئے اور175 ٹرک پکڑلئے گئے۔ ملک نے اس بات پرزور دیا کہ حکومت میں سی آئی ڈی کے ذریعہ معاملے کی تحقیق کرائے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ بہت بڑا گھٹالہ ہے اس وقت کا۔ وزیرتغذیہ و سپلائی پرملک صاحب نے یہ بھی خلاصہ کیا کہ پنجاب وہریانہ کے ملیاری گیہوں بنگال سے ناجائز طورپرباہرجارہے ہیں ان پرسخت گرفت کی جائے۔ بشیرہاٹ پولس کے عملے اورکسٹم کو مشترکہ چھاپے سے گھوجا ڈانگہ زمینی پورٹ شمالی24 پرگنہ میںٹرک کو ضبط کیاگیا۔ جن میں گیہوں کے بھرے ہوئے بستے تھے ۔ ان پرایف سی آئی کاٹیگ لگاہواتھا جو راشن میں تقسیم کئے گئے تھے ۔ راناگھاٹ میں بھی 2,200 ٹن گیہوں کاایک ریک پرچھاپہ پراجولگ بھگ 6,700 ٹن گیہوں سے لدے ہوئے تھے ۔ پولس اورکسٹم نے جب ڈیلروں کے کاغذات دیکھے تووہ سارے فرضی تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.