کولکاتا،21،ستمبر:کولکاتا کے بہالہ علاقے تھانہ ایریا کے ایک گھر سے بوڑھے شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس کی شناخت پلو کانتی گھوش (65) کے نام سے ہوئی ہے۔ پلو کانتی نندانہ پارک کے قریب پانچ نمبر کوی گرو سرانی کے دو منزلہ عمارت میں تنہا رہتے تھے۔ پچھلے پانچ دن سے وہ گھر کے باہر نہیں دیکھا گئے تھے۔ پولس کا کہنا ہے کہ ان کی موت پانچ روز قبل ہوئی تھی۔ سوموار کی صبح اس کے کمرے سے بدبو آ رہی تھی جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولس کو اطلاع دی۔ جب پولس موقع پر پہنچی تو انہوں نے اندر سے بند دروازہ کو توڑا ، اور دیکھا کہ پلو کانتی باتھ روم کے اندر مردہ حالت میں پڑے تھا۔ انہیں آخری بار باہر لوگوں نے 17 تاریخ کو دیکھا تھا۔ تاہم ، پولس کا کہنا ہے کہ بزرگ کے گلے میں کپڑا بندھا ہوا تھا ، جس کی وجہ سے موت کا معمہ مزید گہرا ہوتا جارہا ہے۔ پولس نے تفتیش شروع کردی ہے کہ یہ حادثہ ہے یا قتل۔
Comments are closed.