Take a fresh look at your lifestyle.

گولڈن گرل عائشہ نور کو 2021 ویر ناری سمان سے نوازہ جائے گا

نور عالم:فوٹو:سنگل:
کولکاتا 24 فروری:کولکاتا کی کچی آبادی سے تعلق رکھنے والی ہندوستان کی گولڈن گرل عائشہ کو آئیندہ 7 مارچ کو کولکاتا پریس کلب میں ویر ناری سمن 2021 سے نوازا جائے گا۔مرگی جیسی مہلک بیماری سے دوچار عائشہ نور نے 4 بار ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور اس نے ملک کے لئے 4 گولڈ جیتا ہے۔عائشہ 11 سال قبل اپنے والد سے محروم ہوگئی۔ وہ لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس اور کراٹے کو مکمل طور پر مفت میں کولکاتا کے رام لیلا پارک میں ریپ اور جرم کے خلاف لڑنا سکھاتی ہے۔ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت نے عائشہ کو نئی دہلی کے امریکن سنٹر میں صنفی مساوات کے ہیرو سے نوازا ، انہیں اپورڈز ایچیور ایوارڈ (امریکہ) سے بھی نوازا گیا۔ انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈ 2019 (تھائی لینڈ)۔ٹائمز ویمن ہیروز کا ایوارڈ ٹائمز آف انڈیا ، سوئمسیدھا ایوارڈ زی 24 گھنٹہ ، جیوترمواءایوارڈ اور دیگر کئی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.