کانکی نارہ۔ 15جولائی: شمالی 24پرگنہ میں دو بائیک سواروں نے ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر دھرمیندر سنگھ کو شرپسندوں نے گولی مار کر فرار ہوگئے ۔ زخمی لیڈر کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچایا۔ پولس نے یہ بتایا کہ یہ واقعہ کانکی نارہ میں پیش آیا جہاں دو بائیک سواروں نے دھرمیندر سنگھ کو گولی کا نشانہ بنایا باوثوق ذرائع کے مطابق دھرمیندر سنگھ پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن تھے ۔ پھر انہوں نے ترنمول پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ اپنے علاقے میں کافی سرگرم تھے اور مقبول بھی ۔ 40برس کے دھرمیندر حادثے کے وقت چوری والا ٹکنو پارک کے پاس کھڑے تھے چشم دید گواہوں کا یہ کہنا ہے کہ گولی لگتے ہی وہ زمین پر گر پڑے ۔ پھر فوراً انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ پہلے انہیں حیات پاڑہ جنرل اسپتال میں بھرتی کروایا گیا۔ وہاں سے انہیں کولکاتا کے ایک نرسنگ ہوم میں منتقل کیا گیا۔ اس سانحہ کے بعد پولس نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے اور جگتدل پولس ثبوت اکٹھا کرنے میں جٹی ہے کیونکہ دھرمندر سنگھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ترنمول پارٹی اس سنگین جرم کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور بی جے پی کو اس کا اصل ذمہ دار ٹھہرایا ہے یہ بھی کہا کہ اس جرم کے پیچھے ایم پی ارجن سنگھ ہی سکتے ہیں کیونکہ دھرمندر کی مقبولیت سے ارجن کے اندر گھبراہٹ طاری ہوگئی تھی۔
Comments are closed.