Take a fresh look at your lifestyle.

بیلیا گھٹہ: پروموٹر کو گولی ماری گئی

کولکاتا،/10اگست:میٹروپولیٹن کے علاقے بیلیاگھاٹا میں فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔یہاں پر ایک پروموٹر کو کچھ شرپسندوں نے گولی مار دی۔پروموٹر کی شناخت سوشانت داس کے نام سے ہوئی ہے۔ جیسے شدید زخمی حالت میں پروموٹر کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پروموٹر کے اہل خانہ کا دعوی ہے کہ سوشانت اتوار کی رات کسی کو فون کرنے گھر سے نکلا تھا۔اچانک فائرنگ کی آواز آئی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے دیکھا کہ اسے گولی مار دی گئی ہے۔خون میں شرابور سوشانت کو فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔فی الحال اسکی کنڈیشن نازک بتائی جارہی ہے۔ لواحقین نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ گڈو شرما نامی مقامی نوجوان نے سوشانت پر فائرنگ کری ہے۔ اہل خانہ کی شکایت کے مطابق پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق گڈو شرما واقعے کے بعد سے اس علاقے سے مفرور تھا۔پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.