کولکاتا،30جولائی:جی این ایل ایف کے صدرمن گھیسنگ اور جنرل سکریٹری مہندر چھتیر ی نے بدھ کے روز دہلی میں مرکزی کابینہ کے ساتھ گورکھالینڈ کے مطالبے اور پہاڑ کے 11 قبائل کے قبولیت سمیت دیگر امور پر ایک اجلاس کیا۔ جس میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر مرکزی وفد کے رہنما موجود تھے۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد پہاڑ کو مستقل حل دینا اور 11 قبائل کی منظوری تھی جو بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران کہا تھا۔ اس سلسلے میں من گھیسنگ اور مہندر چھیتری دونوں دہلی گئے اور وزیر داخلہ اور مرکزی کابینہ کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی۔آج دہلی سے باگدگرا ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے من گھیسنگ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی نے دارجلنگ لوک سبھا حلقہ میں اپنے امیدوار کو دیتے ہوئے دونوں کا کا تذکرہ کیا تھا۔ جس میں پہاڑ کے لوگوں نے پہاڑ کے مستقل حل اور 11 قبائل کی منظوری کا مطالبہ کیا تھا۔ اسے پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ لیکن ابھی تک بی جے پی کی طرف سے کوئی پہل نہیں ہوئی ہے۔اسلئے وہ دہلی گئے اور انہوں نے مرکزی وزرا سے ملاقات کی اور یہ وعدہ جو انتخابات کے وقت لوگوں سے کیا گیا تھا۔ اس پر پہل شروع کرنے کا معاملہ اجلاس میں اٹھایا گیا۔ مرکزی وزیروں کے ساتھ ان لوگوں کی ملاقات کامیاب رہی ہے ، انہیں امید ہے کہ بی جے پی جلد ہی اس پہاڑ کے مستقل حل کے ساتھ اس مطالبے کو پورا کرے گی۔
Comments are closed.