Take a fresh look at your lifestyle.

گورنر دھنکرکاماحول کو سازگار بنانے کیلئے پولس کے اعلیٰ افسر کو محتاط رہنے کا درس

کولکاتا۔ 21ستمبر : مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کی ”غیر توجہی “ اور ”غفلت شعاری“ کے تحت لااینڈ آرڈر کو اور بھی زیادہ سخت بنانے کا ہدایت کی ۔ تاکہ اس ریاست میں دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہ مل سکے۔ دھنکر نے واضح طور پر کہا کہ اس ریاست میں پولس نظام اتنا چوکس و محتاط ہو کہ یہاں کا ماحول درانداز دہشت گردوں کی وجہ سے پراگندہ نہ ہو پائے اور نہ ہی عوام کو کوئی خوف و ہراسانی سے گزرنی پڑے ۔ انہوں نے ڈی جی بی کو بار بار یہی یاد دہانی کروائی ہے کہ قانونی طریقے سے جو نظم و ضبط ہے وہ پورا ہو ہر ممکن طریقے سے اور کوئی بھی اس قانون کے زیر اثر خو د کو غیر محفوظ نہ سمجھے ۔ مگر گورنر ڈائریکٹر جنرل آف پولس سے اس لئے نالاں ہیں کہ وہ ان کی باتوں پر کان دھرنے کا روادار نہیں حتیٰ کہ بنگال پولس کے اندربھی قانون کے تئیں جو فرض شناسی کا مادہ ہونا چاہئے ۔ ان سے وہ مطلق ہی بے بہرہ ہیں گورنر موصوف نے یہ بھی صراحت کی کہ بنگال میں ابھی حالات بہتر نہیں ہیں ۔ ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں آپسی تصادم ۔ بم بازی ۔ خونریزی و بد عنوانی اپنے اعلیٰ مدارج پر ہیں ان سے فائدہ اب تشد د پسند بھی اٹھا رہے ہیں ایسے میں بنگال میں امن و امان کیلئے پولس کی کارکردگی بھی جان بہتر ہونی چاہئے ۔ تاکہ حقوق ِ انسانی کا فرض پورے طور پر ادا ہوسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.