کولکاتا یکم جون۔ اب تک سیاسی مخالفین مسلسل ریاستی حکومت پر یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے حقائق کو دبایا جارہا ہے۔ کورونا سے اموات کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ لیکن اب گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کورونا وائرس پر گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن اسمبلی ڈیرک او برائن کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ ممتا بنرجی کے سوشل میڈیا کے ترجمان بن گئے ہیں۔ مجھے ریاست کے چیف سکریٹری راجیو سنہا سے یہ اطلاع ملی ہے کہ اب تک 40000سے زیادہ کورونا ٹیسٹ رپورٹس زیر التوا ہیں۔ درحقیقت ڈیرک او برائن ریاست میں کورونا کے بارے میں سوشل میڈیا پر مستقل پوسٹ کرتے رہتے ہیں اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بنگال میں سب سے کم انفیکشن ریٹ اور صحت کی شرح زیادہ ہے۔ گورنر دھنکر نے مزید کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں صحیح اعداد و شمار کے ساتھ سامنے آنا بہت ضروری ہے۔ بہت سارے ٹیسٹوں کی رپورٹ زیر التواءجو بڑی تشویش کی بات ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاست میں اب تک کورونا وائرس کے 371 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جس پر گورنر نے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں ڈیٹا کے ساتھ کھیلنا ٹھیک نہیں ہے۔ 1جون سے ملک سمیت ریاست میں انلاک شروع ہونے جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں لوگ صحیح اعداد و شمار سے آگاہ ہوکر اور متحرک ہوں گے۔
دوسری طرف ریاست میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اتوار کے روز ریاست میں کورونا وائرس کے 371 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ یہ ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5،501 ہوگئی ہے۔اس سے پہلے ، 28 مئی کو ریاست میں سب سے زیادہ 344 نئے کیس تھے۔ 30 مئی کو 317 کیس رپورٹ ہوئے۔
اتوار کے روز ریاستی محکمہ صحت کے جاری کردہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 245 ہوگئی ہے۔ اسی وقت 72 ایسے مریضوں کی موت کورونا کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں سے بھی ہوئی۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Prev Post
Comments are closed.