Take a fresh look at your lifestyle.

گورنر دھنکڑ کا سوامی وویکانند کو خراج عقیدت

کولکاتا،4 جولائی:مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے سوامی وویکانند برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو ویویکانند کے افکار سے متاثر ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ سینچر کے روز انہوں نے ایک ٹویٹ کیا۔اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں ان کی برسی کے موقع پر سوامی ویویکانند کو یاد کر رہا ہوں۔ان کے خیالات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو آپ کو لگتا ہے کہ آپ بن جائیں گے۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کمزور ہیں تو آپ کمزور ہوجائیں گے اور اگر آپ مضبوط سمجھیں گے تو آپ مضبوط ہوجائیں گے۔ لہٰذا اعلیٰ مقصد کی طرف دیکھئے اور اس کے بارے میں صرف اسی صورت میں سوچئے تاکہ آپ بڑا مقصد حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔واضح ہو کہ سوامی ویویکا نند 12 جنوری 1863 کو کولکاتا میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ویدانت کے ایک مشہور اور با اثر روحانی استاد اور مبلغ تھے۔ان کا اصل نام نریندر ناتھ دت تھا۔انہوں نے امریکہ کے شکاگو میں 1893 منعقدہ عالمی مذہبی جنرل اسمبلی میں ہندستان کی جانب سے سناتن دھرم کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے رام کرشن مشن کی بنیاد رکھی۔ 4 جولائی 1902کو ان کا انتقال ہوا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.