Take a fresh look at your lifestyle.

بی جے پی حامیوں پر حملے سے گورنر متفکر

کولکاتا،6 جولائی: گورنر جگدیپ دھنکڑ نے ریاست میں مخالفین پر ہونے والے مبینہ حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گورنر نے سوموار کے دن بنگال میں بی جے پی قائدین پر مبینہ حملے پر اس تعلق سے تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی فضا کو حکمراں جماعت کی طرف سے کنارے لگایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے سینئر رہنماو¿ں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکڑ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بڑے درد اور تشویش کے ساتھ دیکھا ہے کہ حکمراں جماعت کی طرف سے ریاست میں سیاسی ماحول کو کنارے سے دور کیا جارہا ہے۔ یہ جمہوری اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔میں ریاستی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ اپوزیشن کا سیاسی ماحول ختم نہیں کیا جانا چاہئے۔ مزید انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے سینئر رہنماو¿ں نے مجھ سے اس اہم مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور اس پر تشویش کا اظہار کیاتھا۔ انہوں نے طوفان آمفان کے دوران زبردست بدعنوانی اور امن و امان کی خراب ہوئی ساتھ ریلیف تقسیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتوار کی رات کو بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ کی کار پر شمالی چوبیس پرگنہ کے ہالی شہر میں حملہ کیا گیا تھا۔سنگھ نے الزام لگایا کہ یہ حملہ ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ ہالی شہر میں ایک میٹنگ میں گئے تھے جب ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ریاست کی حکمراں جماعت نے اس الزام کو مسترد کردیا اور ترنمول کانگریس نے رکن پارلیمنٹ پر بھی یہی سلوک کرنے کا الزام لگایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.