کولکاتا،11جولائی:گورنر جگدیپ دھنکڑ نے مغربی بنگال کے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ آل انڈیا سروس رول پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کا انتظام ہے۔ریاست میں حزب اختلاف کے رہنماو¿ں کے ساتھ انتظامی زیادتی کے الزامات کے درمیان گورنر نے سنیچر کے روز ٹویٹ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ٹیگ بھی کیا ہے اور لکھا ہے کہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو آل انڈیا سروس کنڈکٹ ضابطہ 1968 پر عمل کرنا ہے۔اس میں سیاسی اخلاص احتساب اور شفافیت آئین اور جمہوری اقدار کے دفاع کےلئے خود کو وقف کرنے کی بات کی گئی ہے۔ افسران کو کسی بھی ایسے کام سے باز رہنا چاہئے جو قائم کردہ قواعداور آئین یا قانون سے بالاتر ہو۔ اگر کوئی بھی افسر اپنی ذمہ داری نبھانے میں نظم و ضبط پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف ٹھوس کاروائی کا بندوبست ہے۔ اپنے آخری ٹویٹ میں گورنر نے لکھا ہے کہ وہ ریاست میں لگاتار بگڑتے امن و امان کے بارے میں فکرمند ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ریاستی حکومت جوابدہی برقرار رکھتے ہوئے اس شبہ کو ختم کردے گی۔
Comments are closed.